تعمیراتی کاموں کیلئے 41,491کروڑ اور ریونیو اخراجات کیلئے77,009کروڑ مختص
نئی دہلی // مرکز نے جموں و کشمیر کے لیے 1,18,500 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو اگلے مالی سال کے لیے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے 1,18,500 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق، مالی سال کے بجٹ کا کل تخمینہ 1,18,500 کروڑ روپے ہے۔، جس میں سے ترقیاتی اخراجات 41,491 کروڑ روپے کے ہیں۔ بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کے سرمائے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ متوقع محصولات کی وصولیاں 1,06,061 کروڑ روپے ہیں جبکہ محصولات کے اخراجات 77,009 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے، اس طرح 29,052 کروڑ روپے کے سرمائے کے اخراجات کے لیے اضافی محصولات دستیاب ہوں گے، “۔پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا جموں و کشمیر کا یہ لگاتار چوتھا بجٹ ہے۔-21 2020،22 2021-، اور-23 2022 کے بجٹ بھی یونین ٹیریٹری میں منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے۔ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بجٹ کا فوکس گڈ گورننس، نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا، پائیدار زراعت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری اور ترقی میں سہولت فراہم کرنا، روزگار کی فراہمی، تیز رفتار و جامع ترقی اور خواتین کی بااختیاری شمولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ “حمایت2.0کا آغاز روزگار پر مبنی تجارت پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ، مشن یوتھ، انڈسٹریز اینڈ کامرس، اسکول ایجوکیشن، زراعت وغیرہ جیسے محکموں میں ہنر سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تربیت اور ہم آہنگی کے لیے،” اس بجٹ کا ایک حصہ ہے۔