نیوز ڈیسک
سرینگر// منگل کی صبح فرینڈز کالونی نئی دہلی کے قریب آٹو ڈرائیور کے ذریعہ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد کشمیر کی ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ایک میڈیکل طالب علم (نام ظاہر نہیں کیا گیا) جو فی الحال انٹرن شپ کررہی ہیں،کرایہ پر جھگڑے کے بعد آٹو ڈرائیور نے کسی تیز چیز سے اس پر حملہ کیا۔ میڈیکل طالبہ اس واقعہ میں شدد زخمی ہوئیں اوراسکے پیٹ میں چوٹیں آئی ۔ اسے علاج کے لیے قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا گیا ۔اس سے پہلے کہ پولیس موقع پر پہنچ جاتی، مبینہ آٹو ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔فرینڈز کالونی پولیس اسٹیشن، نئی دہلی کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس افسر نے کہا، “واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد مجرم کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔”