فیاض بخاری+اشتیاق ملک
بارہمولہ +بھدرواہ// بارہمولہ ضلع میں اتوار کو ایک فوجی افسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔پولیس نے کہا کہ فوجی کرنل نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پر ملٹری اسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔متوفی افسر کی شناخت اتر پردیش کے رہنے والے او پی شرما کے طور پر کی گئی ہے جو ڈگر ڈویژن بارہمولہ میں تعینات تھا۔ دریں اثناء ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو ایک 35 سالہ شخص نے اپنے بھائی کی رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اروند کمار نے صبح 8 بجے کے قریب بھلہ تحصیل کے سندرا گاؤں میںخود کشی کی۔ کمار کا بڑا بھائی دہی حفاظتی کمیٹی کا رکن ہے جسے ایک رائفل الاٹ کی گئی ہے۔ کمار نے مبینہ طور پر خود کو مارنے کے لیے اپنے بھائی کے ہتھیار کا استعمال کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔