سرینگر// وادی کشمیر میں سیاحت کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ بھی لوٹ رہا ہے اور اب کی بار بالی ووڈ کی ایک فلم کا گانا سوئزر لینڈکے بجائے کشمیر میںفلمایا جائے گا۔ ’’روکی اینڈ رانی ‘‘فلم میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ اور دیگر ممتاز فلم سٹار نظرآئیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق تین دہائیوں سے زیادہ کے وقفے کے بعد، ہندوستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ مناظر کی شوٹنگ کے لیے کشمیر کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کا عملہ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے گلمرگ پہنچا ہے۔