بلال فرقانی
سرینگر//سرکار نے ’آئوں چلیںگائوں کی اور‘ اور’ میرا شہر میرا وقار‘ پروگراموں کی وساطت سے جائیدادٹیکس سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے لوگوں تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ’ آئو چلیںگائوں کی اور‘ پروگرام کے چوتھے مرحلے اور ’میرا شہر میرافخر ‘پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے نامزدوتعینات کئے گئے انچارج افسران کوہدایت دی ہے کہ وہ 10مارچ تک پنچایتوں اور قصبوںکادورہ کرکے عوام میں پراپرٹی ٹیکس کی ضرورت اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورمانے 20فروری 2023کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آردڑ زکے تسلسل میں گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر308-JK(GAD)آف2023جاری کیاہے ،جس میں بتایاگیاہے کہ گائوں کی اور کے چوتھے مرحلے اور میرا شہر میرافخر پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے نامزدوتعینات کئے گئے پربھاری افسران،جو21 سے 28 فروری 2023 کے درمیان اپنی تفویض کردہ پنچایتوںوقصبوں کا دورہ نہیں کر سکے،اْن کویہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے10 مارچ2023 تک پنچایتوں اور قصبوںکادورہ کرکے عوام میں پراپرٹی ٹیکس کی ضرورت اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ انہیں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ اس کے علاوہ وہ متعلقہ افسران متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں،کونسلوں اورکمیٹیوں میں خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب بھی دیں۔