Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Mazar Khan
Last updated: March 1, 2023 7:50 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

جموں//مرکزی وزارت داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جو ان دنوں جموں وکشمیر کے دورے پر ہے نے سراغ رساں ایجنسی ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کی ٹیم جمعرات کی سہ پہر دہلی روانہ ہوگی اور وہاں پر وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک مفصل رپورٹ فراہم کریں گی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ میں جموں وکشمیر اور لداخ امور کے جوائنٹ سیکریٹری پرشانت لوکھنڈے نے جموں میں پولیس ، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی یہ ٹیم منگل کے روز جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچے اور فوری طورپر سیول سیکریٹریٹ میں کئی میٹنگیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال ، ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل دیر شام اعلیٰ سطحی ٹیم نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ بھی ایک گھنٹے تک جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز کے بارے میں ٹیم کو جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر ہی اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وکشمیر کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ تیار کی جاسکے۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی عمل آوری کے بارے میں بھی ٹیم نے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزارت داخلہ کی ٹیم نے پاور پروجیکٹوں ، نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لانے ، انسداد تجاوزات مہم اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بھی سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی ٹیم نے ٹارگیٹ کلنگ کو روکنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی سینئر آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ٹیم کو بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا گراف کافی نیچے آیا ہے جبکہ ملی ٹینٹ تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں فوج کی جگہ سی آر پی ایف کی تعیناتی عمل میں لانے پر بھی غور و غوض کر رہی ہے اور ٹیم نے اس حوالے سے بھی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم نے بدھوار کو بھی جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے اس کو وزیر داخلہ امیت شاہ کو سونپی گی۔وزارت داخلہ کی ٹیم جمعرات کے روز تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد دہلی روانہ ہونگے۔
معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے سینئر آفیسران کا جموں وکشمیر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت یوٹی کے رہائشی علاقوں میں فوج کو ہٹانے پر غور وغوض کر رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?