جموں//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے یہاں سٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ حکام کی ایک میٹنگ طلب کی اورمختلف معاملات کی تحقیقات کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ نے ایس آئی یو افسروں کے کام کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات انویسٹی گیٹرس کے ہاتھ میں ایک ہتھیار سے کم نہیں ہے تاکہ دہشت کے نظام کوتباہ کیاجائے اور اس طرح کائونٹرانسرجنسی آپریشنزکی طرح ہی اہم ہے ۔انہوں نے افسروں پرزرودیا کہ وہ تحقیقات کے عمل میں سرعت لائیں اورکیسوں کو جلد نمٹائیں اور UAPA اور دیگر ایسے ہی اہم معاملوں کی تحقیقات کے بلاچوک ہونے کو یقینی بنائیں اور ملزم کو سزادلانے کیلئے ہرایک ثبوت کوشامل رکھیں۔پولیس سربراہ نے ملی ٹینٹوں کے بالائے زمین کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی اورکسی بھی تنظیم جوملی ٹینٹوں کو کسی بھی قسم کی حمایت دیتے ہوں ،کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ ان کی جائیدادیں قانون کے تحت ضبط کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نےSIUکے نئے مقررکئے گئے ڈی آئی جی سے تلقین کی کہ وہ ہرمعاملے کی نگرانی کریں ۔سنگھ نے کہا کہSIUکے قیام کامقصد معیاری اور پیشہ ورانہ تحقیقات کو یقینی بناناہے ۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران افسروں سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا اور تحقیقاتی عمل کو بہتر بنانے کیلئے ان کی تجاویز بھی طلب کیں ۔