نیوز ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں “ایل جی سے ملاقات‘‘ کی بنیاد پر براہ راست عوامی شکایات کی سماعت کے دوران شہریوں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ شکایت کا طریقہ کار خدمات کے معیار کے بارے میں تاثرات اور نظام میں شفافیت، دیانتداری اور جوابدہی کو مضبوط بنانے سمیت متعدد مقاصد کی تکمیل کر رہا ہے۔
عوامی سماعت کے دوران متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت واجب الادا سبسڈی جاری کرنے سے متعلق شکایت پربتایا گیا کہ اس مسئلے کو 15 دنوں کے اندر حل کر لیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سبسڈی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کریں تاکہ کسی بھی بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ پیشگی انتظامات کئے جائیںتاکہ آنے والے موسم گرما میں لوگوں کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میرج اسسٹنس سکیم کے تحت مالی امداد میں تاخیر کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔