سری نگر// سری نگر میں پولیس نے منگل کو ایک شراب فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 35 بوتلیں شراب برآمد کی ہے۔
سرینگر پولیس کے مطابق، گرفتار شخص کی شناخت عبدالحمید ڈار ساکنہ اریجال بڈگام کے طور پر کی گئی ہے اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بٹہ مالو میں ایکسائز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سری نگر میں بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار
