سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے یکم مارچ 2023 سے سری نگر کے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
یہ حکم نامہ دو ماہ سے زائد موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پورے کشمیر میں سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے ایک دن پہلے آیا ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) کو بھیجے گئے سرکاری مکتوب کے مطابق، انتظامی محکمہ نے سری نگر شہر میں سکولوں کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق،”ایس ای ڈی کے انڈر سیکریٹری محمد اقبال میر نے بتایا کہ مجھے یکم مارچ 2023 سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سری نگر شہر میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے لیے محکمہ کی منظوری سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے”۔
قبل ازیں، ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ سری نگر نے محکمہ سکول ایجوکیشن (SED) کو شہر کی حدود میں آنے والے سکولوں کے سکولوں کے اوقات کو تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی تاکہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔
شہر کے اطراف میں ہر جگہ تعمیراتی کام جاری ہونے کی وجہ سے سڑکوں کی خراب حالت کے پیش نظر یہ تجویز بھیجی گئی تھی۔
سرینگر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل
