سری نگر// کیرالہ کے ایک سیاح کی منگل کو سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاح کو راجباغ سری نگر کے ایک ہوٹل میں زبردست دل کا دورہ پڑا اور اس نے سینے میں درد کی شکایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی سیاح کی شناخت سی ایم بابو ولد میتھیو ساکن وینگور پنیلی ایماکولم کیرالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت
