نیوز ڈیسک
جموں//اِنڈیا ٹوڈے ٹوراِزم سروسے نے جموںوکشمیر کی سیاحت کو بہترین ایڈونچر ٹوراِز م ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت ثقافت اور پارلیمانی اَمور ارجن رام میگھو ال نے کل ایک شاندار تقریب میں ارجن رام میگھوال کے سروے کے نتائج کے اعلان کے بعد تقسیم کئے۔یہ ایوارڈ محکمہ سیاحت کو گلمرگ کو بین الاقوامی ترتیب کے ایک ایڈونچر مقام کے طور پر فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔اِنڈیا ٹوڈے ایوارڈ ایس اے ٹی ٹی اِی کے صرف ایک ماہ کے اَندر آتا ہے جو ملک کے بہترین ٹریڈ ایکسپو میں سے ایک ہے جس میں جموںوکشمیر ٹوراِزم ڈیپارٹمنٹ کو سیاحتی شعبے کی کووِڈ۔19 کے بعد کی بحالی میں کوششوں کے لئے دیا گیا تھا۔