سرینگر//درگاہ حضرتبل میں معراج العالم کی مناسبت سے جمعہ پر آج سکمز صورہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں ہسپتال عملہ اور ڈاکٹروں کے علاوہ ڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز کول ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان اور نگوا پریزیڈنٹ اشتیاق بیگ بھی موجود تھے ۔ میڈیکل کیمپ میں درگاہ حضرتبل آنے والے ذائرین کو طبی سہولیت فراہم کی گئیں جبکہ اور ان میں مفت ادویاب بھی تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ میں قریب 500افراد کا علاج و معالجہ کیاگیا اورا ن میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔