سری نگر// سری نگر کے نوگام میں بڈگام- سری نگر ریلوے سیکشن میں جمعرات کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام میں بڈگام- سری نگر ریلوے سیکشن میں ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو فوری طور علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت ثناواللہ بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکن لاجورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
سری نگر میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر شہری از جان
