بلال فرقانی
سرینگر// وادی کی سب سے قدیم تاجروں کی تنظیم کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے جاوید احمد بٹ(ٹینگہ) کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد کے سی سی آئی کا یہ پہلا انتخاب تھا۔منگل کو انتخابات ہوئے جس کے بعد بدھ کو چیمبر کا85 واں سالانہ عمومی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مال کے علاوہ دیگر افسران اور الیکشن کمیٹی کے ارکان نے عدالت عالیہ کی ہدایت پر شرکت کی۔ اس دوران انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں جاوید احمد ٹینگہ کو صدر جبکہ اسحاق حسین شنگلو کو سنیئرنائب صدر اور فیاض احمد پنجابی کو جونیئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ فیض احمد بخشی کوسیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر عمر نذیر تبت بقال کو جوائنٹ سیکریٹری جنرل اورر زبیر مہاجن کوخزانچی بنایا گیا ۔الیکشن کے دوران منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں عاقب چایہ ، مظفر مجید جان، عامرمنظور، اشفاق احمد زہگیر، فاروق احمد کٹھو، غلام نبی بٹ، الطاف احمدترمبو، جگموہن سنگھ رینہ، محمد لطیف بٹ،سید محمد ابراہیم، سہیل جان، ڈاکٹر توصیف احمد بٹ، فیروز احمد بساتی، شوکت خان اور ظہور حسین عالمگیر شامل ہیں۔