سری نگر//گجرات کے ایک سیاح کی منگل کو سری نگر کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ ایک غیر مقامی سیاح، جو سری نگر کے ایک ہوٹل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا، نے سینے میں درد کی شکایت کی۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت 47 سالہ محمد مقصود حسین کے طور سے ہوئی ہے جو احمد آباد گجرات کا رہائشی ہے۔
سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے سیاح کی موت
