جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کے جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ راجیو بھوشن نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں صحت بنیادی ڈھانچے کے مختلف جاری منصوبوں کی طبعی اور مالی صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس کے علاوہ آئندہ مالی برس کے لئے نئی تجاویز اورڈیلیوری ایبلز بھی شامل ہیں۔مالی برس 2022-23ء کے دوران ترقیاتی کاموں پر ہونے والے اخراجات کی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔سیکرٹری نے تمام سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ دستیاب فنڈز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور موجودہ مالی برس میں تکمیل کے لئے مقررہ کردہ کاموں کو مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے سربراہان پر زور دیا کہ وہ عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ بار بار جائزہ میٹنگ منعقد کریں تاکہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے پردھان منتری جن وِکاس کریکرم( پی ایم جے وِی کے) کے تحت سربراہان کے ذریعے پیش کئے جانے والے مختلف پروجیکٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ سکیم کے تحت مختلف اَضلاع کے لئے تقریباً30 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو متعلقہ ضلع بلاک سطح کمیٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جارہی ہے ۔سیکرٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ ان پروجیکٹوں کو تیزی سے جمع کرائیںجن کی مقررہ کمیٹیوں کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی ہے