سری نگر// جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے کرن نگر علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق، لاش کرن نگر کی گول مارکیٹ علاقے میں پائی گئی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ جمعہ کو گول مارکیٹ کے علاقے کرن نگر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ہسپتال کے ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی نوجوان کی عمر 20سے22 سال ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لاش کی شناخت کر رہی ہے۔
سری نگر کے کرن نگر علاقے میں نوجوان کی لاش برآمد
