سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سونہ وار علاقے میں اتوار کی شام ایک نامعلوم دوشیزہ نے دریا ئے جہلم میں چھلا نگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے دوشیزہ کو تلاش کرنے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق شہر سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جولا برج سے ایک نامعلوم دوشیزہ نے دریا میں چھلا نگ لگائی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں خود کشیوں کے واقعات میں روزافزاں اضافہ ہو رہا ہے اس پر قابو پانے کی خاطر مختلف تنظیمیں صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے۔
سونہ وار میں دوشیزہ نے دریا میں چھلانگ لگائی، بچاﺅ کاروائی جاری
