حسین محتشم
پونچھ// ضلع پونچھ میں مختلف مقامات سے برآمد ہوئے اٹھارہ ہینڈ گرنیڈ کو ماہرین کی مدد سے تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دستی بم مختلف وارداتوں میں برآمدکئے گئے تھے جن میں چھوٹے شاہ بادشاہ کے قریب بہری رکھ جنگلاتی علاقے سے برآمد کیا گیا تھا۔اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 217/2020 کے تحت بارہ، ایف آئی آر نمبر 298/2022 کے تحت دو اور ایف آئی آر نمبر 82/2018 کے تحت چار دستی بم برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ دستی بموں کو ایس ڈی پی او مینڈھر شیزان بھٹ اور ایس ایچ او مینڈھر نیاز چودھری کی نگرانی میں ایک پولیس پارٹی نے ایس او جی مینڈھر کے ساتھ تحصیلدار مینڈھر گورو شرما کی موجودگی میں تباہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر یہ ایک صاف ستھرا آپریشن تھا اس دوران نہ تو کوئی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی املاک کو نقصان پہنچا۔