سری نگر//سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن برف باری اور حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر معطل رہنے کے بعد ہفتہ کو دوبارہ شروع ہوا۔
سری نگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ سری نگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
عہدیدار نے کہا، ’’سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے”۔
ہفتہ کی صبح ، برف باری اور خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے سری نگر کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
موسم میں بہتری کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال
