سری نگر//سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح ہونے والی برف باری کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سرینگر آنے والی چند پروازوں کو آج صبح دہلی اور امرتسر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ہوائی اڈے کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ مسلسل برف باری کے دوران حدِ نگاہ کم ہو کر 500 میٹر رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا، “صبح سے کوئی فلائٹ آپریشن نہیں ہوا”۔ “ہم موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں”۔
افسر نے کہا کہ پہلے ہی خراب موسم کے درمیان ہوائی اڈے پر آنے والی چند پروازوں کو نئی دہلی اور امرتسر کی طرف موڑدیا گیا ہے۔
تازہ برفباری کے بعد سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل
