سرینگر/بلال فرقانی/ جموں کشمیر حکومت نے سرکار ی ملازمین کو 2022کا سالانہ جائیداد گوشوارے 31جنوری تک جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تنخواہ تقسیم اور واگزار کرنے والے افسراں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کو گوشورے جمع کرنے کے عمل کو معیاد بند وقت میں جمع کرنے کو یقینی بنائے۔ سرکیولرکے تحت تمام ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سالانہ جائیداد گوشوارے پورٹل پر سال 2022 کے لیے اپنی جائیداد کے ریٹرن جمع کریں۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ رواںماہ کی 31تاریخ تک سبھی ملازمین کو ای ریٹرن داخل کرنا ہونگی اور اگر کوئی ملازم اس میں ناکام ہوگا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔