نیوز ڈیسک
جموں//سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم، بھوپندر کمار نیسرکاری ہسپتال گاندھی نگر میں ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ جموں کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی۔سکریٹری نے عمارت کی تعمیر، مشینری اور آلات کی خریداری کے علاوہ جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن اور جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ فیکلٹی، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت انسانی وسائل کے انتخاب کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران، بتایا گیا کہ 104 کروڑ روپے اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ جموں کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے “کینسر، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج کی روک تھام کے قومی پروگرام” (این پی سی ڈی سی ایس) کے تحت مرکزی سپانسرڈ سکیم کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ ڈی پی آر کے تحت زیادہ تر کام تکمیل کے قریب یا آخری مراحل میں ہیں۔انہیںمزید بتایا گیا کہ ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے خاص طور پر جموں خطہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سائنسی علم کے ساتھ جدید ترین کینسر کی روک تھام اور علاج فراہم کرے گا تاکہ مریضوں کو یونین ٹریٹری سے باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ حکومت جموں و کشمیر نے ہینڈ ہولڈنگ، ترقی اور تربیت کے لیے ٹاٹا میموریل ہسپتال، ممبئی کے ساتھ پہلے ہی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔تفصیلی بحث کے بعد، سکریٹری نے فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈے کیئر سروسز شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ادارے کے لیے مشینری اور آلات کی بروقت خریداری کی جائے۔ انہوں نے افسران سے جراحی اور انتہائی نگہداشت کی خدمات کی توسیع کو تیز کرنے کو بھی کہا تاکہ یوٹی میں مریضوں کو معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔
کینسر انسٹی ٹیوٹ، جموںکے قیام پر پیش رفت کا جائزہ فروری کے پہلے ہفتے میں او پی ڈی، ڈے کیئر سروسز شروع کرنے کی ہدایت۔
