اشرف چراغ
کپوارہ // ہندوارہ میں ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا کام تمام کردیا۔فوج کی 21آر آر بگوتراہندوارہ کیمپ کے اندر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ ہونے کے بعددیگر اہلکار دوڑ پڑے اور انہوں نے ایک اہلکار کو خون میں لت پت ہوکر پایا۔اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اسکی شناخت لانس نائک شیو کمار کے طور پر کی گئی۔پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174کے تحت کارروائی شروع کی ہے۔