جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ 5 جی نیٹ ورک کی خدمات جلد ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دستیاب ہوں گی۔لاوا انٹرنیشنل کے صدر سنیل رائنانے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ سنہا نے کہا، “چونکہ تیز رفتار 5G نیٹ ورکس شروع ہو گئے ہیں، بہت جلد ہمارے پاس یہ خدمات پورے UT میں دستیاب ہوں گی”۔رائنا نے لیفٹیننٹ گورنر کو کمپنی کے اقدامات اور عام لوگوں کے لیے 5G آلات کو مزید سستی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سنہا نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر اختراعی حل تیار کرنے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی کوششوں کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”آئی ٹی کا شعبہ بہت مضبوط اور مستقل ترقی کا مظاہرہ کر رہا ہے،جوابدہ، شفاف اور آسانی سے قابل رسائی حکمرانی کو یقینی بنانے والی بہترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے،” ۔