سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو زیٹھیار سرینگر میں زیشتہ دیوی مندر میں پوجا کی اور جموں کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی اور تمام شہریوں کی بھلائی کے لیے دعا کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کے لیے سہولیات میں اضافے کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی واضح ہدایات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی، سولر لائٹنگ اور ہیٹنگ کی تنصیب، مندر کے لیے پانی کا وقف کنکشن، کچرے کو ٹھکانے لگانے کے یونٹ کی تعمیر اور مندر کمپلیکس کی ترقی سے متعلق مطالبات کو حل کرنے کے لیے کی گئی کارروائی کے بارے میں بتایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں سے موقع پر ہی جائزہ لیا اور متعلقہ پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت کی۔