Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

عورت کے لیے تین بنیادی باتیں! فکر و فہم

Mir Ajaz
Last updated: January 19, 2023 12:22 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

مجاہد عالم ندوی

خواتین سے کہوں گا صرف تین بنیادی باتیں اپنا لیں، چاہے آپ کسی بھی عمر کی ہیں یا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں ، دعوے سے کہتاہوں، ان شاء اللّٰہ آپ پُر سکون اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گی ۔
۱۔ عورت کا اپنی زبان پر قابو : شوہر کے اور ساس سسر کے ساتھ ہمیشہ اپنا لہجہ نرم رکھنا ہے ، تلخ کلامی لڑائی جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں ، لیکن جہاں بیوی شوہر کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دے ، بدکلامی شروع کر دے ، بد اخلاقی شروع کر دے ، اپنی آواز کو شوہر کی آواز سے بلند کر دے ، تو واللّٰہ یہاں آکر بیوی شوہر کے دل سے اترنا شروع ہو جاتی ہے ، خواہ شوہر کی ہی غلطی ہو ، شوہر میں ہی بُرائی ہو ، شوہر میں ہی خامی ہو ، لیکن بیوی کے لیے شرعی و اخلاقی جواز یہی بنتا ہے کہ وہ اپنا لہجہ انداز گفتگو ہمیشہ نرم و دھیما رکھے ، شوہر کے اندر خامیاں ہیں تو بیوی اپنے اچھے اخلاق خوبصورت اعمال اور مدد باری تعالیٰ کے ذریعے ان خامیوں کو اچھائیوں میں بدلے ، اسی طرح ساس سسر ہیں ،ہزار خامیاں ہوں لیکن بہو ساس سسر کے ساتھ ہمیشہ اپنا لہجہ نرم و دھیما رکھے، یہاں بھی وہ اپنے اچھے اخلاق اور مدد باری تعالیٰ کے ذریعے ساس سسر کا دل جیتنے کی مکمل کوشش کرے ، اگر تمام تر کوششوں کے باوجود خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلتا تو پھر شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرے ، اور شوہر کے اوپر واجب ہے کہ بیوی کے اس مطالبے کو پورا کرے ، تمام باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ بیوی اپنے تمام شرعی حقوق کا استعمال کرے ، لیکن شوہر اور ساس سسر کے ساتھ گفتگو میں ہمیشہ ادب و اخلاق کا خاص خیال رکھے ۔
۲۔ شوہر کے لیے سجنا سنورنا : خوشگوار ازدواجی زندگی میں بیوی کا اپنے شوہر کے لیے سجنا سنورنا نہایت ضروری ہے ۔ خواتین اس چیز میں بےحد لاپرواہ ہیں ، شادی کے کچھ وقت بعد ہی سجنا سنورنا بند کر دیتی ہیں ، جواب ملتا ہے کہ بچے ہو گئے ہیں ،گھر میں ہزار کام ہے ، وقت نہیں ملتا ، ساس اجازت نہیں دیتی وغیرہ وغیرہ ۔ دس منٹ تو ایک عورت شوہر کے لیے نکال ہی سکتی ہے کہ کپڑے تبدیل کر لیے ،بال بنا لیے، چہرا صاف کر لیے ، کوئی کریم پاؤڈر ہی لگا لی ، ہلکی خوشبو لگا لی کہ میرے شوہر آنے والے ہیں ، یہ تمام مختصر اور چھوٹے چھوٹے کام ہیں جو نہیں ہوتے ۔ دوسروں کی شادیوں میں دیگر تقریبات میں جانے کی بات ہو تو مہنگے سے مہنگا چمکتا دمکتا لباس زیب تن کیا جائے گا، میک اپ کے ڈبے ختم کردئیے جائیں گے، پرفیوم اڑا دئیے جائیں گے اور یہ سب کس کے لیے؟ غیروں کو دکھانے کے لیے؟
اپنے شوہر کے لیے ایک لپسٹک لگانے کی فرصت نہیں ، اپنے شوہر کے لیے زیب و زینت اپنائیں ، غیروں کے لیے سجنا سنورنا تمہیں نقصان دے گا اور اللّٰہ ناراض ہوگا ۔ شوہر کے لیے سجنا سنورنا تمہیں فائدہ دے گا ، اور اللّٰہ راضی ہوگا۔ لہٰذا! ان باتوں کو اپنائیں اور گھروں کو جنت بنائیں ۔شادی کو دو سال دس سال بیس یا 50 سال کتنا ہی عرصہ گزر جائے، لیکن ایک بیوی کو یہ عمل کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے ۔
۳۔ فرض نمازوں کی پابندی : جو عورت اپنی زندگی میں پنجگانہ نمازوں کی پابند رہے گی ، اسے اِن شاءاللّٰہ زندگی میں کبھی کسی بات کا غم نہ ہو گا ، جو عورت باقاعدگی سے نماز کی پابند ہو رب تعالیٰ اس کے معاملات اس کی پریشانی اس کے مسائل کے حل کی ذمہ داری خود لے لیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس عورت کی نمازوں سے گھر میں بے شمار برکتیں و رحمتیں نازل ہوتی ہیں ، بیوی کی نمازوں سے شوہر کے جان و مال میں برکت ہوتی ہے ، گھر سے بیماریاں مصیبتیں دور بھاگتی ہیں ، اور تو اور اس عورت کی ازدواجی زندگی پر بھی رب تعالیٰ خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے ، اگر کہیں شوہر کے ساتھ خراب معاملات ہوجائیں تو انہی نمازوں کی بدولت اس عورت کی غیب سے مدد فرماتا ہے ۔
حاصل کلام : افسوس صرف اس بات کا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین ان تین باتوں سے مکمل محروم ہیں جو کہ ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان تین باتوں کو اپنائیں ، میں دعوے سے کہتا ہوں اِن شاء اللّٰہ 80 فیصد مسائل کو ختم ہوتے دیکھیں گے ۔ رب تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
(رابطہ نمبر : 8429816993)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?