سرینگر //مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ڈینٹل کالج شرین باغ سرینگر میں 6شعبہ جات میں ایڈ ڈی ایس شروع کرنے کو منظوری دی ہے۔ 9جنوری 2023کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں مرکزی سرکار نے شعبہ کنزرویٹیوڈینٹسٹرٹری اینڈوڈانٹکس، پیروڈیونٹولوجی، پراستھوڈانٹکیس اینڈ کرون اینڈ برج، آرل میڈیسن اور ریڈیولوجی، آتھوڈانٹکس اینڈ ڈینٹو فیشیل آرتھوپیڈکس اور شعبہ آرل اینڈ میکزیلو فیشیل سرجری میں ایم ڈی ایس سیٹوں کی تعداد 2یا 3کشمیر یونیورسٹی کے ذریعے کرائی جائیں گی۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض فاروق نے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی ڈی ایس طلبہ کو پوسٹ گریجوشن کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور اس سے نہ صرف تدریس بلکہ مریضوں کی دیکھ بال میں بھی بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر ریاض نے تمام فیکلٹی ممبران اور عملہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایم ڈی ایس بحال کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈینٹل کالج سرینگر پروفیسر شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ کالج کیلئے ایک بڑی حصولیابی ہے۔