نیوز ڈیسک
سرینگر// الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کو نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ہندوستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں بشمول پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو 16 جنوری کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “الیکشن کمیشن آف انڈیانے تارکین وطن کارکنوں اور طلباء کے لیے دور دراز سے ووٹنگ کے قابل بنانے کے لیے ایک پروٹو ٹائپ تیار کیا ہے اور 16 جنوری کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جا سکے جو ووٹروں کے کم ٹرن آؤٹ سے نمٹنے اور راسے حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد ای سی آئی کے ذریعہ نئی دہلی میں EVMs اور VVPATs کا مظاہرہ کرنا ہے۔