بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے درہ سانگلہ گائوں میں پر اسرارفائرنگ معاملہ میں ایک 9سالہ کم عمر لڑکا جو جمعرات کو شدید زخمی ہوگیا تھا، اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے کم عمر لڑکے کی شناخت افران احمد ولد محمد شریف کے طورپرکی ہے ۔ مذکورہ لڑکا مقامی شخص کے ہمراہ ایک آستان عالیہ پر گیا تھا جس کے دوران مبینہ طورپر یہ واقعہ رونما ہوا ۔ پولیس کی ایک ٹیم کوپوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مولوی زبیر احمد، جس کے ہمراہ لڑکا زیارت پر گیا تھا، کو پولیس تھانہ سرنکوٹ میں پوچھ تاچھ کے لئے لایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دوران سفر ایک فائر کی آواز آئی جس کے بعد یہ کم عمر لڑکاگرپڑا ۔بچے کو شدید زخمی حالت میں پہلے سرنکوٹ اور بعد میںمزید علاج معالجہ کیلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیاگیا، جہاں وہ جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔