سرینگر/ارشاد احمد/ پولیس نے شہر سرینگر کے نواحی علاقوں میں آتش زنی،سماجی بدعات اور سنگباری میں ملوث گروہ میں شامل چھ افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زونی مر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے رہائشی مکانوں، عارضی ڈھانچوں کونذر آتش کرنے، لوگوں میں خوف ودہشت قائم کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا۔پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث چھ افراد ، نے سعد پورہ زونی مر اور اسکے آ س پاس کے علاقوں میں رہائشیوں مکانوں اور عارضی ڈھانچوں کونذر آتش کرتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔پولیس کے مطابق مزکورہ گروہ سنگباری کے واقعات میں بھی ملوث ہے اور ان کے خلاف سرینگر کے مختلف پولیس تھانوں میں متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ۔