مشتاق تعظیم کشمیری
قران مجید وہ کتاب ہے جسے اللہ بارک تعالیٰ نے پیغمبر آخر زمان حضرت محمد مصطفیؐپر نازل فرمایا۔ قران شریف کی تلاوت کے بے شمار فضائل ہیں ،اللہ تعالیٰ قران مجید میں( سورة بنی اسرائیل) میں ارشاد فرماتاہے:’’ اور ہم قران میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لئے شفا اور رحمت ہے۔‘‘ قران شریف دلوں کا سکون اور چین ہے۔ قران پاک کی تلاوت کرنے سے بیماریوں سے شفا ملتی ہے۔ سرور کائنات حضور اکرمؐ نے تلاوت قران کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئےارشاد فرمایا:’’جو شخص اللہ کی کتاب قران کریم سے ایک حرف بھی پڑھتا ہے تو اس سے اس کے بدلے میں ایک نیکی کا ثواب ملتا ہے اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے اور فرمایا ،اپنے گھروں میں کثرت سے تلاوت ِ قران کریم کیا کرو۔ یقیناً اُس گھر، جس میں قران نہ پڑھا جاتا ہو، خیر کم ہوجاتی ہے اور شَر زیادہ ہو جاتاہے ،اور وہ گھر اپنے رہنے والوں کے لئے تنگ پڑجاتاہے ۔‘‘ قران کریم کی تلاوت کرنےسے بے شماربرکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ ایک برکت یہ بھی ہےکہ اس بابرکت کلام کو پڑھنے سے انسان کو اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے اور اس کی زندگی بامقصد ہو جاتی ہے۔قران مجید کی تلاوت اور اُس کو حفظ کرنا جہاں انسان کے لئے ثواب وبرکت کا باعث ہے وہیں محبت اور خلوص کےساتھ تلاوت کرنے والے فرشتوں کی دعائووں سے فیض پاتا ہے۔ احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ قیامت کے دن قران شریف خود بھی قران پڑھنے والے کے لئے رب سے سفارش کرے گا کہ اسے راضی ہوجا اور اس کے درجات عطا فرما۔ایک اور روایت میں آیا ہے(مَن تعلیم القرآن وعلمہ ) یعنی تم سے بہترین وہ شخص ہے، جس نے قران سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ۔تلاوت قران شریف کرنا باعث برکت و ثواب ہے۔ جب تم نماز پڑھو تو ذہن میں یہ بات یاد رکھو کہ تم اللہ پاک سے ہمکلام ہو، اور جب تم قرن پاک پڑھتے ہو تو یاد رکھو اللہ پاک تم سے بات کررہا ہے۔ قران مجید قیامت کے روز اللہ پاک سفارش کرے گا اور اپنے پیرو کاروں کو جنت میں لے جائے گا، قیامت کے روز قران شریف لوگوں کے حق میں گواہی دے گا، جو اس پر عمل کرتےہوںگے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ تلاوت قران کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اسلام میں مسلمانوں پرپانچ وقت نمازیں فرض کی گئی ہے اور بے نمازی کے لئے سب سے بڑی سزا یہ ہو گی کہ کل قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ کے دیدار سے محروم رہے گا وہ لوگ جو اپنی نمازوں کو دنیا کے کام کاج کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں اور نماز کی بالکل پرواہ نہیں کرتے۔ سرور کاینات صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات ایک ایسی قوم کے پاس تشریف لے گئی، جن کے سر پتھر سے کچلے جارہے تھے، جب بھی انہیں کچل لیا جاتا وہ پہلے کی طرح درست ہوجاتے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اے جبرائیل یہ کون ہیں، جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا، یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے کچل دئےجاتے ہیں ۔نماز دین اسلام کے فرائض میں سب سے اہم فریضہ ہے۔ احادیث مبارکہ میں ایمان اور کفر کےدرمیان فرق کرنے والی چیز نمازہے۔ بے نمازی کا انجام فرعون قارون ہا مان اور ابی بن خلف کے ساتھ بتایا گیا ہے ۔ حضرت سیدنا ابن عباسؓ فرماتے ہیں، جہنم میں خوفناک وادی ہے، جس کا نام ویل ہے جس وادی سے جہنم خود پناہ ما نگتا ہے۔ یہ اس شخص کا ٹھکانا ہو گا، جو نماز کو وقت گزار کرپڑھتا ہے۔ بے نمازی کو اللہ تعالیٰ اس کی عمر سے برکت ختم کردےگا ،اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی علامت مٹادےگا،ذلیل ہو کر مرے گابھوکا مرے گا، مرتے وقت اس سے اتنی پیاس لگے گی کہ اگر سارے دریا کا پانی بھی پلا دیا جائے تو اس کی پیاس نہ بجھے گی۔ بے نمازیوں کے متعلق قران وحدیث میں مختلف مقامات پر عذابات کا ذکر کیاگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قران مجید میں سورة (المدثر) میں ارشاد فر ماتا ہے۔’’ تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی، وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے۔‘‘ جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے، اسکا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے، جس سے وہ داخل ہو گا ۔نماز ایک بہت بڑی نعمت ہےجوپابندی سے پڑھے گا، وہ جنت کا حقدار بنے گا، قبر میں بے نمازی پر ایک بہت بڑا سانپ مسلط کردیا جائے گا، جس کا نام الشجاع الا قرع ہے، اس کی آنکھیں آگ کی ہو ں گی جبکہ ناخن لوہے کے ہوں گے، ہرناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت تک ہو گی، وہ میت سےکلام کرتے ہوئے کہے گا ،میں الشجاع الا قرع ہوں، اس کی آواز کڑک دار بجلی کی سی ہوگی اوروہ کہے گا، میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ نماز فجر ضائع کر نے پر طلوع آفتاب یعنی سواج نکلنے تک مارتا رہوں اور نماز ظہر ضائع کرنے پر عصرتک مارتارہوں اور نماز عصر ضائع کرنے پر نماز مغرب تک مارتا رہوں اور نمازمغرب ضائع کرنے پر عشا تک مارتا رہوں اور نمازعشا ضائع کرنے پر فجر تک مارتا رہوں، جب بھی اسے مارے گا تو وہ ستر ہاتھ تک زمین میں دھنس جائے گا اور نماز ترک والا قیامت تک اس عذاب میں مبتلا رہےگا (فیضان نماز صفحہ 427)اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت نماز یں ادا کر نے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین
mushtaqahmadbanday@gmail.