نیوز ڈیسک
جموں+شوپیان// رام بن ضلع میں منگل کی صبح ایک آئل ٹینکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر زیر رجسٹریشن نمبر/9101 JK01AJ تھا، سڑک سے پھسل کر کالاموڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جس کی شناخت سمیر احمد راتھر ولد غلام محمد ساکن ہاری پاری گام ترال کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ “جموں و کشمیر پولیس، سول کیو آر ٹی رام بن، ایس ڈی آر ایف اور فوج کی طرف سے جائے وقوع پر جلد ہی ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔”ادھرشوپیاں کے زاورہ علاقے میں منگل کو بعد دو پہر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکے کی شناخت جانو شکیل ولد شکیل احمد ساکن شوپیان کے طور پر کی جبکہ زخمیوں کی شناخت گلشنہ بانو زوجہ عبد الرشیداشد اور نصرت جان زوجہ ریاض احمد کے نام سے ہوئی۔اس دوران قصبہ بارہمولہ میں گورونانک اسکول کے قریب پیر کی شام تقریباًساڑھے6بجے ڈی سی آفس روڑ پر واقع گُڈلک فرنیچر کے مالک غلام رسول بٹ ساکن نئی بستی کانلی باغ بارہمولہ کو ایک گاڑی نے ٹکر ماردی ۔مذکورہ تاجر کوجی ایم سی بارہمولہ س یسکمزمنتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔