سرینگر//جموں کشمیربینک اورمرکزی زیرانتظام علاقہ لداخ کی انتظامیہ نے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے جس کی روسے مرکزی زیرانتظام علاقہ لداخ کی انتظامیہ جے کے بینک کو’ترجیحی بینکر‘ کادرجہ دے کے تمام بینکنگ کام اس کے توسط سے انجام دے گی۔اس موقعہ پرلداخ کے لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اس سے یقینالداخ مرکزی زیرانتظام علاقہ کے ملازمین کو فائدہ ہوگااورجے کے بینک لداخ میں کاروباری سماجی کام بھی انجام دے گا۔اس موقعہ پرم،منعقدہ تقریب پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرامنگ نرولا اور دیگراعلیٰ حکام موجودتھے۔لیفٹیننٹ گورنر آرکے ماتھر نے اس موقعہ پرجموں کشمیربینک کی طرف سے لداخ یونیورسٹی کو دیئے گئے ای آٹورکھشائوں کی چابیاں یونیورسٹی حکام کو پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ جے کے بینک کے چیئرمین بلدیو پرکاش کے دل میں لداخ کے لوگوں کی بہبود کیلئے جذبہ موجزن ہے اوروہ وہا ں کااکثردورہ کرتے رہتے ہیں۔