نئی دہلی//راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسی کیٹگری تیار کر رہے ہیں جس کے اندر نے والے لوگوں کو 1040 روپے والا گھریلو رسوئی گیس سلنڈر محض 500 روپے میں ملے گا۔ یہ سلنڈر اپریل سے ریاست میں دستیاب ہوگا۔ اشوک گہلوت نے بتایا کہ آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں رسوئی سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے کِٹ تقسیم کرنے سے متعلق منصوبہ لائیں گے۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کو جو بیان دیا ہے اس میں کہا ہے کہ ’’میں آئندہ ماہ بجٹ پیش کروں گا اور اس میں اعلان کروں گا کہ جو لوگ بی پی ایل سے جڑے ہیں انھیں یکم اپریل کے بعد سے سال میں 12 گھریلو سلنڈر، جس کی قیمت 1040 روپے ہے، وہ ہم 500 روپے میں دیں گے۔ مہنگائی میں جو کچھ ہم کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔‘‘