عشرت بٹ
پونچھ //فوج نے منگل کورات دیر گئے مغل روڑ پر ایک ٹرک کے پھسل کر گرجانے کے نتیجے میں ہوئے ٹریفک جام میں پھنسے30مسافروں کوبچالیا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کی رات تقریباًساڑھے8بجے سیول انتظامیہ کی جانب سے فوج کو اطلاع دی گئی کہ مغل روڑ کے40ویں کلومیٹر کے قریب مانسر موڈ کے مقام پر ایک ٹرک کے پھسل جانے سے ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوئی ہے ،اور درماندہ تقریباً15گاڑیوںمیں 30فراد سخت سردی میں پھنسے ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کی اور اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور بچائو کارروائی شروع کردی۔ فوجی جوانوںنے گاڑیوںمیں پھنسے 30مسافروںکوسخت سردی میں وہاں سے مغل روڑ کے28ویں کلومیٹر پر پوشانہ کے قریب اپنے ایک کیمپ میں پہنچایا،جہاں سبھی مسافروںکو گرم کھانا فراہم کیا گیا۔