جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کوکرناگ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے حالیہ اقدام”منفرد فیملی آئی ڈی” کا جم کر مذاق اڑا یا۔ اسی دوران اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں من گھڑت احکامات نافذ کر رہی ہے، یہ کشمیر کو بھارت کا تاج مانتے ہیں لیکن تاج کے نام پر انہیں صرف کشمیر کی زمین چاہئے۔