سرینگر//جموں کشمیر ہوٹلیئرس کلب کی ریسٹورنٹ کمیٹی کی میٹنگ یہاں چیئرمین مشتاق احمدچایا کی صدارت میں منعقدہوئی۔میٹنگ کے دوران ہیٹ ٹرک گروپ کے بابرچودھری کوریسٹورنٹ وکیف کمیٹی کی صدر منتخب کیا گیاجبکہ عثمان برزہ کو نائب صدر منتخب کیاگیا۔ممبروں نے میٹنگ کے دوران رسیٹورنٹس اورکیفس کو درپیش مختلف مسائل کواُبھارا۔چایا نے نئی منتخب کمیٹی کو ریسٹورنٹس اورکیفس کودرپیش تمام مسائل کوحکام کے ساتھ اُٹھانے کایقین دلایاتاکہ نوجوان کاروباریوں کو اپناکاروبار بلاخلل چلانے کا موقع ملے۔ممبران نے تجویزپیش کی کہ سیاحتی مقامات پر فوڈ فیسٹول منعقد کئے جانے چاہیں۔