Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

نا شکری کی سزاورجھوٹ کا انجام فکروادراک

Mir Ajaz
Last updated: December 6, 2022 1:11 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

مشتاق احمد تعظیم کشميری

اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر بندوں پر واجب ہے، یہ اللہ تعالی ٰکا حق ہے کیونکہ ہمارے اُوپر اللہ تعالیٰ کےبےشمار احسانات اور انعامات ہیں، اس لئے ان نعمتوں کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کر یںمگر انسانوں کی اکثریت کا حال یہ ہےکہ وہ ناشکر گذار ہیں۔ ان پر جب تھوڑی سی تکلیف آتی ہے تو وہ شکوے شکایت شروع کردیتے ہیں ،کتنی بھی خشحالی ہو، مگر لالچ کی وجہ سےان کی زبانوں پر ہمیشہ شکوےا ور گلے جاری رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قران شریف میں اپنے بندوں کوشکر گذاری کاحکم دیاہے۔ایک بندہ کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرناچاہئے ،کیونکہ اللہ کی طرف سےاس کے ہر حال میں خیر ہوتا ہے۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گذار بندہ بنیں گے تو اللہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازے گا اور اگر ناشکری کریں گے تو اُس کی طرف سے سخت عذاب ہوگا۔ناشکری کی وجہ سےاللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کو چھین لیتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نےقرآن مجید میں اہل قریہؔ کی مثال دی ہے۔ اہل قریہ بڑے امن و سکون سے زندگی گذاررہے تھے ،اللہ نے امن اور خوشحالی دونوں نعمتوں سے انہیں نوزا تھا مگر جب انہوں نے ناشکری کی تو اللہ تعالیٰ نے امن کو خوف اور خوشحالی کو بد حالی میں تبدیل کردیا(سورہ النحل) اسی طرح اللہ نے قوم سباؔ کو زراعت وتجارت کےاعتبار سے خوب ترقی بخشی تھی، اللہ تعالیٰ نے اُن سے کہا:اللہ کی روزی کو کھائو اور اس کا شکر ادا کرو، مگر انہوں نے اللہ کی ناشکری کی تو اللہ نے اُن سے نعمتوں کو چھین لیا اور عذاب بھیج کر انہیں ہلاک کر دیا، اللہ نے ان کی کو سزا دی اور ناشکروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔ (سباہ)اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو جھٹلانا، کسی سے شکایت کرنا، تقاضا کرنا اور اللہ کی نعمتوں کو بلا وجہ چھپانا بھی نا شکری ہے،جس کی سزا ہر حال میںملتی ہے ۔ جب انسان کے اندر اللہ کی شکر گذاری پیدا ہوتی ہے اور وہ اللہ کے احسانات کا شکر ادا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے زیادہ سے زیادہ نعمتیں ادا کرتاہے۔اللہ تعالیٰ کسی کوبھی رزق سے محروم نہیں رکھتا، بھوکا اُٹھاتا ضرور مگر بھوکا سُلاتا نہیں ہے۔ اب فرق صرف اتنا ہے کہ کسی کو کم ملتا ہے، کسی کے نصیب میں زیادہ ہوتاہے ۔بندہ کتناہی کوتاہی کرے لیکن اللہ تعالیٰ بندے پر کبھی رزق کے معاملے میں کوتاہی نہیں کرتا، کیونکہ ہمارا ربّ رزاق ہے ۔ہمیں چاہئے کہ ہم ہر حال میں اللہ کے شکر گذار ہیں بنیں اور ناشکری سے بچیں کیونکہ ناشکری بہت بُری صفت ہے۔ ۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سورہ آلِ عمران میں ارشاد فرماتاہے(لعنت اللہ علی الکاذبین) ; یعنی ’’اللہ کی لعنت ہے جھوٹ بولنے والوں پر‘‘۔ انسان جب کچھ بولتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اسے نوٹ کرتے ہیں، اس نوٹ کے مطابق اللہ تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن جزا وسزا دی جائےگی، گویاکہ جب بھی انسان کوئی لفظ اپنی زبان سے نکالتا ہے، اُسے نگران فرشتے قلم بند کر لیتے ہیں، یہ فر شتے ایک ایک لفظ لکھتے ہیں، چاہے وہ گناہ ہو یا ثواب۔ جھوٹ بولنے والوں کوشیطان اپنےجال میں میں اس طرح پھنسا لیتاہے کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے اسے سو جھوٹ بو لنے پڑتے ہیں، بعض اوقات جھوٹی قسمیں کھانےپڑتے ہیں اورایسےلوگوں سے اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسولؐ بھی ناراض ہوتے ہیں ۔ انہیں دنیا میں بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا ہےاورآخرت میں بھی انہیں رسوائی مقدر میں لکھی ہوتی ہے۔ انسان کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ وہ جھوٹ بولنےسےپرہیز کرے اوراپنے آپ میں سچ بولنے کی عادت ڈالے۔اپنےگھر میں بھی بچوں سے، عیال سے کبھی بھی جھوٹ کا تقاضا نہ کرے، جیسے کہ بچوں کو جھوٹی کہانیاں سناتےہیں ،اُنہیں ڈرانے کےلئے جھوٹی باتیں کرتے ہیں،اور کسی جھوٹ کے بہانے انہیں بہلاتے اور پھُسلاتے رہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میںبچےکے ذہن میں جھوٹ گھُس جاتاہے اوراس سے اس پر بُرا اثر پڑتاہے۔ لوگوں کوہنسانےکے لئے جھوٹےلطیفے سنانابھی بڑا گناہ ہےکیونکہ اس کا تعلق اوربنیاد بھی جھوٹ ہی تو ہوتی ہے ۔حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا، جھوٹ سے بچوکیونکہ جھوٹ فسق و فجور کے طرف لگاتاہےاور فجور( گناہ ) آگ کی طرف لے جاتا ہے۔ کوئی شخص جھوٹ بولتاہےاور جھوٹ بولنے میں مبالغہ کی حد تک پہنچاتا ہے، حتی ٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جھوٹا لکھاجاتاہے ۔سچائی اختیار کرو کیونکہ سچائی نیکی کی رہنمائی کرتی ہے اور نیکی یقیناً جنت کی طرف لےجاتی ہے۔ انسان سچ بولتا رہتاہے اور سچ کی تلاش میں رہتا ہے، حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سچا لکھا جاتا ہے(سنن ابی دائود، جلد سوم)اس لئے دین اسلام میں جھوٹ بولنے پر پوری ممانیت ہے بلکہ رسول کریمؐکا ارشاد گرامی ہے کہ مومن جھوٹا نہیں ہوسکتا، غرضیکہ ایمان کا جھوٹ سے کوئی میل نہیں ہوسکتا ۔ جھو ٹا جنت میں نہیں جائے گا۔ ہم بلاوجہ نہ جانے کتنے جھوٹ بولتے ہیں اور آج کے اس دور میں اپنے فایدےکے لئے اورمذاق میں ہر دم انسان جھو ٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں لیکن ہم سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جھوٹ بولنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے اور ہمیں یہ عہد کرنا چاہے کہ جھوٹ بولنے کی عادت اپنے اندر نکال دیں گے اور کسی بھی صورت میں جھوٹ کا سہارا نہیں لیں گے۔ اللہ تعا لیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفيق عطا فرمائے۔ آمین
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?