سرینگر // ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ15 اکتوبر کو چودھری گنڈ میں کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک نوجوان کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوگئی ہے جو فرار ہے۔وجے کمار نے کہا کہ قتل سے متعلق پو لیس سٹیشن شوپیان میں ایف آئی آر نمبر/2022 211 کی تحقیقات کے دوران، چک کچھ ڈورہ کے محمد لطیف لون ولد نثار احمد کو اس گھناؤنے واقعے میں ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مجرم 12نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد لطیف لون کے بارے میں کوئی بھی معلومات دینے والے کو پولیس کی طرف سے مناسب انعام دیا جائے گا۔