عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر میں اتھولی کے مقام پر زیرتعمیر ہورہا پل گزشتہ دس برسوںسے زیرتعمیر ہے جسکے سبب علاقہ کی عوام کو سخت مشکلات اٹھانا پڑرہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس سال قبل پل کو تعمیر کرنے کا افتتاح کیا گیا اور دونوں اطراف سے اسکی تعمیر شروع ہوئی لیکن اسکے بعد کام کو بند کردیاگیا اور آج تک اسکا کام دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔اگر اس پل کی تعمیر ممکن ہوتی تو علاقہ کی عوام کی مشکلات میں کمی ہوتی ۔لوگوں نے بتایا کہ انہیں محض چند سو میٹروں کا سفر پل نہ ہونے کی وجہ سے گھوم گھوم کر تین کلو میٹروں میں طے کرناپڑتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ چند مہینوں کا کام اب برسوں سے مکمل نہیں ہوپارہاہے اور اتنا وقت گزرجانے کے بعد بھی یہ کام تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔علاقہ میںبیشتر دفاتر اتھولی میں ہیں اور لوگوں کو معمولی کام کیلئے بھی اتنا لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے جبکہ سکولی طلباء کو بھی سخت مشکلات کاسامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ امسال کام ہوا لیکن یہ کام نہ کے برابر ہے اور اگر اسی طرح کام ہوتارہا تو یہ پل آنے والے دس سال کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور اس پل کو مکمل کر کے اسے آمدورفت کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیاتاکہ عوام کو مزید مشکلات درپیش نہ ہوں۔
دس سال سے زیر تعمیرا ٰتھولی گلاب گڑھ پل مکمل نہ ہوسکا | عوام گو ناگوںمشکلات سے دوچار،فوری تکمیل کی مانگ
