Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

انسان کا لافانی ہونا اب ممکن ہے؟ | پگھلتے گلیشیئر۔ مہلک عالمی وباء کا سبب ہیلتھ ٹرازیشن

Towseef
Last updated: November 21, 2022 12:50 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک
انسان کا لافانی ہونا کسی سائنس فکشن فلم کی کہانی لگتا ہے، یہ بالکل ٹائم ٹریول یا مخفی چیز کی طرح ناقابل تصور ہے۔تاہم دبئی فیوچر فورم میں بطور مہمان شرکت کرنے والے ہسپانوی ڈاکٹر جوزے کوردیرو کے مطابق، یہ اب ممکن ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انسان جلد ہی ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے کے قابل ہو سکتا ہے کیونکہ عمر کا بڑھنا ایک تکنیکی مسئلہ ہے جسے شاید اُلٹایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر جوزے کوردیرو کا کہنا ہے کہ اگر آپ 2030 تک زندہ رہ سکیں تو ممکن ہے کہ آپ ہمیشہ زندہ رہ سکیں۔ڈاکٹر جوزے کوردیرو اپنی کتاب ’دی دیتھ آف دیتھ‘ کی دبئی فیوچر فورم میں رونمائی کرتے ہوئےڈاکٹر جوزے کوردیرو اپنی کتاب ’دی دیتھ آف دیتھ‘ کی دبئ فیوچر فورم میں رونمائی کرتے ہوئےان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہنے کا تعلق عمر بڑھنے کے عمل کو روکنے سے منسلک ہے۔ امید ہے کہ انسان جلد ہمیشہ زندہ رہنے کے قابل ہوجائے گا۔انہوں نے دبئی فیوچر فورم کو بتایا کہ ہم موت کا حل تلاش کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور اب تک ہم جو کچھ سمجھ سکے ہیں، اس کے مطابق عمر بڑھنا ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور ہم شاید اس مسلئے کو حل کر سکتے ہیں۔
جدید دور میں شعبۂ طب میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں اور ایجادات نے انسان کی اوسط عمر کو طویل کردیا ہے۔
شعبۂ صحت کی عالمی تاریخ پر کئی کتابیں تحریر کرنے والے پروفیسر جیمز سی ریلی کے مطابق 1800 سے 2000 کے درمیان انسان کی اوسط عمر 30 سال سے بڑھ کر 67 برس ہوگئی ہے جبکہ کچھ ممالک میں 75 سال سے زائد ہوگی۔اوسط عمر میں اضافہ شعبہ طب کی ترقی اور لوگوں کے طرز زندگی میں تبدیلی، بہتر خوراک اور نقصان دہ عادات سے اجتناب کے باعث بہتری آئی ہے۔اوسط عمر میں آنے والی اس تبدیلی کو ’ہیلتھ ٹرازیشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ہیلتھ ٹرازیشن کا انحصار لوگوں کی طویل عرصے تک زندہ رہنے کی خواہش اور ان کی مرنے کی خواہش پر ہے۔ڈاکٹر جوزے کوردیرو کے مطابق انسان کے سفر حیات میں لافانی اگلا منطقی مرحلہ ہے اور عمر بڑھنے کے عمل کو روکنا سادہ انجینئرنگ کا معاملہ ہے۔ڈاکٹر جوزے کوردیرو کے مطابق ہم پہلے کبھی اڑنے کے قابل نہیں تھے لیکن اب ہم چاند پر پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح سائنس دان ایک تقریباً لافانی جیلی فش کا مطالعہ کر رہے ہیں، جسے ’ٹیوریٹوپسس ڈوہرنی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ٹیوریٹوپسس ڈوہرنی نامی جیلی فش جو انسانی انگلی کے ناخن سے بھی چھوٹی ہے، اپنی عمر کو پلٹنے کے قابل ہے۔
برطانیہ کے نیشنل ہسٹری میوزیم کے مطابق، یہ کسی بھی طرح کا جسمانی نقصان یا دباؤ محسوس ہونے کی صورت میں اپنے جسم کو سکیڑ لیتی ہے پھر 36 گھنٹوں کے بعد ایک نئے جسم میں دوبارہ ابھر کر آتی ہے۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ کچھ جانداروں کی عمر کبھی بڑھتی کیوں نہیں؟ اب جب کہ ہم اس تقریباً لافانی جیلی فش کا مطالعہ کرنے کے قابل ہو گئے ہیں، ہم بہت تیزی سے چیزوں کو دریافت کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سمت میں سائنسی طور پر ترقی کے بہت امکان ہیں۔دریں اثناکینیڈا کی یونیورسٹی آف اوٹاوا کے شعبہ حیاتیات کے سائنس دانوں نے قطب شمالی کی جھیل ہیزن سے حاصل کیے گئے نمونوں کا معائنہ کرتے ہوئے مطالعہ کیا کہ، کس طر ح موسمیاتی تغیر کسی دوسرے جاندار میں وائرس کے منتقل ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ ٔ حرارت کے نتیجے میں پگھلتے گلیشیئرز ممکنہ طور پر اگلے مہلک عالمی وباء کا سبب ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کے ساتھ وائرس منتقلی کے وقوعات میں بھی اضافہ متوقع ہے، کیوں کہ پگھلا ہوا پانی نئےاہداف تک پیتھوجینز کو پہنچا سکتا ہے۔
سیکڑوں سالوں سےگلیشیئرز میں جمے ہوئے مہلک وائرس درجۂ حرارت کے بڑھنے کے سبب برف پگھلنے کے نتیجے میں دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں۔ وائرس کو اپنی نقول بنانے اور پھیلنے کے لیے انسان، جانور، پودے یا فنگئی جیسے جاندار کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ کسی دوسرے ہدف جس کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے، اُس میں منتقل ہوجاتے ہیں، جیسے کہ کووڈ۔19 کے دوران دیکھا گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ، گرم موسم کے سبب قطب شمالی کا ماحول اور جاندار وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں اورعالمی وبا کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
����������������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?