سری نگر//سری نگر کی عالی مسجد کے قریب ہفتہ کی دیر شام ایک سڑک حادثے میں راہگیراور ایک موٹر سائیکل سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک بائیک سوار جس کی شناخت شوکت احمد خان ساکن ٹینگ پورہ کے طور پر کی گئی ہے نے موٹر سائیکل سے کنٹرول کھو دیا اور ایک راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے سکمزصورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ راہگیر کی شناخت غلام نبی سکنہ زونیمار سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
سری نگرسڑک حادثے میں راہگیر سمیت 2 افراد لقمہ اجل
