سرینگر میں 3ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Mazar Khan
2 Min Read
File Photo

سرینگر// جموں وکشمیر پولیس نے سرینگر کے مضافات میں تین ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”فوج کی 2آر آر اور سری نگر پولیس سمیت سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے مضافات سے تین ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو 03 اے کے رائفلوں، 02 پستولوں، 09 میگزینوں اور 200 راونڈز کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا۔ تفتیش جاری ہے”۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے فوری طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، پوچھ گچھ کے دوران تین مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کی گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اُنہیں گھیرے میں لے کر پکڑ لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے 03 اے کے رائفل، 02 پستول، 09 میگزین اور 200 راونڈزبرآمد کئے۔
اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share This Article