سرینگر//ورثے کے عالمی ہفتہ۔ 2022کے سلسلے میں ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں ایک شاندار تقریب کاافتتاح کیا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پرورثے اورتنوع سے متعلق بیداری پھیلانا ہے ۔اس تقریب اہتمام آرکیالوجیکل آف انڈیا کے سرینگر سرکل نے ایس ایس ایم کالج کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقعہ پرکالج کے احاطے سے آثارقدیمہ کے مقام پری ہاس پورہ تک ’ورثے کا مارچ ‘برآمدکیاگیا ۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سرینگرنے اس سلسلے میں ایک تصویری نمائش کابھی اہتمام کیاتھا۔ طلاب سے خطاب کرتے ہوئے آرکیالوجیکل انجینئر ،انجینئر فیاض احمد نے زوردیا کہ طلاب وراثتی مقامات میں دلچسپی لیں اور ان کے تحفظ کیلئے خود کووقف کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا انہیں ہرطرح کا تعاون فراہم کرے گی۔