سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈکےپروجیکٹوں پرمتعلقین سے مشاورت

Mir Ajaz
2 Min Read

سری نگر//سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے جمعہ کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ، سری نگر کے آڈیٹوریم میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ پرمتعلقین سے مشاورت کی۔اس مشاورت میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت دیکھی گئی تاکہ سری نگر اسمارٹ سٹی کے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور اس بات پر غور کیا جاسکے کہ شہریوں کی زندگی کس حد تک بہتر ہونے والی ہے۔کمشنر، سری نگر میونسپل کارپوریشن / سی ای او، سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ اطہر عامر خان نے سمارٹ سٹی کے کام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور ترقی کے وسیع موضوعات پر غور کیا۔ انہوں نے جہلم واٹر فرنٹ ڈویلپمنٹ اور واٹر ٹرانسپورٹ، ہیریٹیج کنزرویشن اور ڈاؤن ٹاؤن رینیوول، اربن موبیلٹی اسٹریٹ اینڈ انٹرسیکشن ڈیولپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سٹی بیوٹیفیکیشن، گرین سری نگر، انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر چیزوں پر روشنی ڈالی۔سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے 9 نومبر سے 23 دسمبر 2022 تک اسمارٹ سٹی کے پروجیکٹوں کے بارے میں سٹیزن پرسیپشن سروے (CPS) کے ذریعے لوگوں سے سننے کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔بعد ازاں سوال جواب کا سیشن ہوا جس کے دوران اسٹیک ہولڈرز نے سوالات کیے جن کے ذمہ داران نے جوابات دیئے۔

Share This Article