نیوز ڈیسک
سرینگر //جمعہ کے روز 18نومبر کو NIA نیسپیشل جج، جموں کے سامنے IPC کی دفعہ 120B اور 204 کے تحت چھانہ پورہ سرینگر اسلحہ بر آمدگی کیس میںپانچ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔جن افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ان میںعامر مشتاق گنائی ولد مشتاق احمد خان کالونی، چھانہ پورہ سرینگر،عدنان احسن وانی ولد احسان الحق وانی بٹہ پورہ، چھانہ پورہ سرینگر،عاشق حسین حجام عرف عاشق ولد غلام احمد حجام ساکن زوہوما چاڑورہ بڈگام، غلام محی الدین ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن زوہوما چاڑورہ بڈگام اورفیصل منیر، عمر تقریبا 40 سال، ولد مرحوم صادق حسین، ساکن EP/307، نزد یک میٹ مارکیٹ، تالاب کھٹکان، جموں شامل ہیں۔یہ مقدمہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر 31/2022 مورخہ 23.05.2022 کے طور پر پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں اسلحہ کی بازیابی سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے 18.06.2022 کو کیس کا دوبارہ اندراج کیا۔تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ بالا ملزمان کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی شاخ ‘دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF)’ کے کیڈر ہیں جنہوں نے TRF/LeT کے دہشت گردوں کو اسلحہ، گولہ بارود اور رقوم کی کھیپ فراہم کرنے کی سازش کی۔