سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں احمد نگر کی المعروف کالونی علاقے میں ایک نامعلوم شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہاں المعروف کالونی میں ایک نامعلوم شخص ایک درخت پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی لاش علاقے کے کچھ مقامی لوگوں نے دیکھی اور اس کے مطابق پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم کو فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی کارروائیاں انجام دیں گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
سری نگر میں عدم شناخت شخص کی لاش برآمد
