سری نگر//سکمز صورہ میں کل دو روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ شروع ہوا جس کا اِنعقاد نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر ، پی جی آئی ایم اِی آر چنڈی گڈھ اور یواین ایف پی اے نے مشترکہ طور پر کیا ۔اِس پہل کے تحت مرکزی حکومت کا مقصد بچے کی پیدائش کے دوران غیر ضروری اقدام کو کم کرنا ، سیز رین کی شرح کو کم کرنا اور ڈاکٹروں پر بوجھ کو متوازن کرنا ہے ۔ نرس پریکٹیشنرز کی دائیوں کا ایک نیا کیڈر تشکیل دیا گیا ہے جو خواتین کی حمل کے دوران بچے کی پیدائش اور بعد اَز پیدائش کے مرحلے میں مدد کرے گی ۔
دائیوں (زچگی میں مدد کرنے والی خواتین ) کو نیشنل مِڈ وائفری ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( این ایم ٹی آئی ) میں اِنٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈ وائف ( آئی سی ایم ) کے معیارات کے مطابق 18ماہ تک تربیت دی جائے گی۔این پی ایم ایک مکمل اے این سی کلینک چلائیں گے ، ایک مڈوائفری کی قیادت میں لیبر روم اور ہائی کیس لوڈ سہولیات میں نفلی کلینک چلائیں گے ۔ ایم ایل سی یو میں وہ عام ، غیر پیچیدہ ڈیلیوری کا اِنتظام کریں گے او رپیچید گیوں کا اِنتظام کرنے کے لئے ماہر اَمراض نسواں کے ساتھ تعاون کریں گے ۔سٹیٹ پروگرام منیجر این ایچ ایم جموںوکشمیر اور اِنچارج میٹرنل ہیلتھ ڈاکٹر قاضی ہارون نے مڈ وائفری اقدام کا ایک جائزہ پیش کیا۔ورکشاپ کا اِفتتاح مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر آیوشی سوڈان نے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ آئی سی ایم کے معیار کے مطابق دائیوں کی اِس تربیت کے بعد وہ ہیلتھ کیئر کے نظام کا اثاثہ بن جائیں گی ۔ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ یہ ہندوستان بھر کے ہسپتالوں میں سی سیکشن کی بڑھتی ہوئی شرح کو جانچنے کے لئے اَب تک کا سب سے منظم طریقہ ہے۔‘‘ڈائریکٹر سکمز سری نگر ڈاکٹر پرویز کول نے اِس اقدام کے لئے مکمل تعاون کا یقین دِلایا اور دو روزہ ورکشاپ کے لئے پی جی آئی ایم اِی آر اور یواین ایف پی اے فیکلٹی کا خیر مقدم کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ ڈاکٹر عرفان ربانی نے بھی خطاب کیا۔ورکشاپ میں کئی تکنیکی ماہرین بشمول او بی جی وائی این ، پی جی آئی ایم اِی آر چنڈی گڈھ ڈاکٹر میناکشی روہیلا ، پروجیکٹ منیجر پی جی آئی ایم اِی آر چندی گڈھ پروفیسر ڈاکٹر کرن جیت کور،اسسٹنٹ پروفیسر اے آئی آئی ایم ایس ڈاکٹر مدہر ورما پی جی آئی ایم اِی آر چندی گڑھ ، یو این ایف پی اے او راے آئی آئی ایم ایس بھٹنڈا سے آن لائن شامل ہوئے ۔ورکشاپ کے دوران ہسپتالوں میں شواہد پر مبنی معیاری طبی طریقوں پر عمل درآمد کو بہتر بنانے کی مشقین کی گئیں۔ورکشاپ میں کل 60فیکلٹی ممبران بشمول ایچ او ڈی گائنی اور او بی ایس ایل ڈی ہسپتال ، ایچ او ڈی او بس اینڈ گائنی سکمز ایم سی اور ایچ او ڈی گائنی ٹرسٹ ہسپتال صورہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، پرنسپل سکمز نرسنگ کالج ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ سکمز صورہ ، این آئی پی آئی کے نمائندے ، ماہر اَمراض نسواں ، ورکشاپ میں میڈیکل اَفسران ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز سری نگر ، سکمز صورہ ، جی ایم سی سری نگر او رنرسنگ کالج سکمز کے نرسوں اور ٹیوٹرس نے شرکت کی۔